اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین عالمی درآمدی نمائش میں 80.01 ارب امریکی ڈالر مالیت کے معاہدےطے...

چین عالمی درآمدی نمائش میں 80.01 ارب امریکی ڈالر مالیت کے معاہدےطے پاگئے

ہیڈ لائن:

چین عالمی درآمدی نمائش میں 80.01 ارب امریکی ڈالر مالیت کے معاہدےطے پاگئے

جھلکیاں:

چین عالمی درآمدی نمائش کا ساتواں ایڈیشن(سی آئی آئی ای) شنگھائی میں اختتام پذیر ہوگیا۔نمائش میں 129 ممالک اور خطوں سے 3,496 نمائش کنندگان شریک تھے،80.01 ارب امریکی ڈالر مالیت کے معاہدےطے پائے۔

شاٹ لسٹ:

1-اسٹینڈ اپ (انگریزی): لیو یوتیان، نمائندہ شِنہوا

2- چین عالمی درآمدی نمائش کےمختلف مناظر

3-ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): برونو شیوٹ، صدر، ڈین ون چائنا، شمالی ایشیا اور اوشینیا

4-ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی): محمد تاویل، صدر وچیف ایگزیکٹو، بوہرنجر اینجل ہائیم گریٹر چائنا

تفصیلی خبر:

اسٹینڈ اپ (انگریزی): لیو یوتیان، نمائندہ شِنہوا

"چین عالمی درآمدی نمائش کا ساتواں ایڈیشن کا شنگھائی میں اختتام ہوگیا ہے۔یہ دنیا کی پہلی قومی سطح کی نمائش تھی جو درآمدات پرخصوصی توجہ مرکوز  کرتی ہے۔اس سال نمائش میں 129 ممالک اور خطوں سے 3,496 نمائش کنندگان شریک ہوئے۔نمائش میں 297 فورچون گلوبل کی 500 کمپنیوں اور صنعتی رہنماوٴں نےشرکت کرکےنیا ریکارڈ قائم کیا۔”

اعداد و شمار کے مطابق نمائش میں 400 سے زائد نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات پیش کی گئیں،

 جن میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) نئے مواد، خودمختار نطام اور توانائی کی منتقلی کی ٹیکنالوجیز جیسے شعبے شامل تھے۔”

اس عالمی نمائش میں ایک سال کے لیے سامان اور خدمات کی خریداری کے 80.01 ارب امریکی ڈالر مالیت کے عارضی معاہدے طے پائے۔

معاہدوں کی یہ مالیت  گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1(انگریزی): برونو شیوٹ، صدر، ڈین ون چائنا، شمالی ایشیا اور اوشینیا

"ہم سب سے پہلے اس عالمی نمائش کے مواقع سے فائدہ اٹھانے والے اداروں میں شامل تھے۔ بطور ڈائمنڈ رکن ہم سات سال سے چین عالمی درآمدی نمائش کےساتھ طویل المدت عزم کو ظاہر کر رہے ہیں۔

یہ اقدام چین اور دنیا کے باقی حصوں کو عالمی تجارت کے لیے کھولنے کا ایک بہت مضبوط اشارہ ہے۔ ہمیں چین میں تقریباً  40 سال ہوگئے ہیں، ہم نے اپنے کاروبار کو یہاں فروغ پاتے اور ترقی کرتے دیکھا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): محمد تاویل، صدر وسی ای او، بوہرنجر انجل ہائیم گریٹر چائنا

"ہمیں  یقین ہیں کہ یہ مختلف اقسام کی جدید مصنوعات، جدید حل پیش کرنے اور تعاون کےمواقع کی تلاش کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

اس فورم کے ذریعے ہم بوہرنجر انجل ہائیم میں بہت فائدہ اٹھا چکے ہیں، جونئے خیالات کو مصنوعات اور خدمات میں تبدیل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ چین عالمی درآمدی نمائش میں ہم نے گزشتہ سالوں میں تقریباً 40 جدید مصنوعات اور حل پیش کیے، اور ان میں سے بہت ساری مصنوعات کو متعارف بھی کرایا۔”

شنگھائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!