برازیل کے ریوڈی جینرو میں جی 20 عالمی میڈیا مرکز میں صحافی گفتگو کررہے ہیں۔(شِنہوا)
انقرہ (شِنہوا) ترکیہ کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین ایک زیادہ منصفانہ اور مساوات پر مبنی عالمی نظام کی تشکیل کے لئے گروپ آف 20 (جی 20)میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انقرہ کی ٹی او بی بی یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر علی اوغوز ڈیریاز نے شِنہوا سے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ چین ایک بہت بڑی معیشت ہے اور عالمی نظم ونسق کو مزید منصفانہ بنانے کی کوششیں کر رہا ہے، اس لئے چین کا اس گروپ میں کردار دیگر ارکان کے لیے بہت اہم ہے۔
انہوں نے جی 20 جیسے جامع پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی تعاون کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس میں افریقی یونین 2023 میں مستقل رکن بن چکا ہے۔
ماہر نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اقتصادی عدم مساوات اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کریں۔
ڈیریاز نے کہا کہ آج چین ایک عالمی طاقت اور ٹیکنالوجی پیدا کرنے والا ملک بھی ہے۔اس میں الیکٹرک گاڑیاں، ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور خلائی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین عالمی جنوب کے مما لک بشمول تر کیہ کے ساتھ ترقی کے مواقع منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،ان میں خاص طور پر ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے شامل ہے۔
انہوں نے چین کی ٹیکنالوجی اختراع پر توجہ مرکوز کرنے کو عالمی معیشت کی مسلسل ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
