اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے یی ووسے چین۔یورپ مال بردار ٹرین کی ایک دہائی مکمل...

چین کے یی ووسے چین۔یورپ مال بردار ٹرین کی ایک دہائی مکمل ہو گئی

چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر یی وو  کے ایک ریلوے اسٹیشن پر  عملے کا ایک رکن کنٹینر کا معائنہ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

یی وو (شِنہوا)  چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ میں یی وو شہر سے اسپین کے شہر میڈرڈ کے لئے ایک چین۔یورپ مال بردار  ٹرین پیر کو روانہ ہوئی، اس کی روانگی کے ساتھ ہی اس روٹ کے آغاز کو 10 برس مکمل ہو گئے۔

ٹرین پر  مختلف اشیاء،گاڑیوں کے پرزوں ، مشینری اور آلات سمیت 110 بیس فٹ مساوی یونٹس سامان لادا گیا تھا، توقع ہے کہ ٹرین   16 سے 18 دن میں میڈرڈ  پہنچےگی۔

چین کے سرکاری ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق گزشتہ ایک عشرے کے دوران یی وو سے 6 ہزار700 سے زائد چین۔یورپ مال بردار ٹرینیں روانہ ہوئی ہیں جن کے ذریعے  6 لاکھ 70 ہزار سے زائد بیس فٹ مساوی  یونٹس مال کی نقل و حمل کی گئی۔

ان ٹرینوں نے دنیا کی سپر مارکیٹ کے طور پر مشہور شہر کو اہم لاجسٹک معاونت فراہم کی ہے اور عالمی منڈیوں تک  اس کی رسائی ممکن بنائی۔

مال بردار ٹرین سروس چلانے والے ادارے یی وو تھیان منگ  انڈسٹریل انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین فینگ شوبن نے کہا ہے  کہ دنیا کی چھوٹی اجناس کا سب سے بڑا مرکز  ہونے کے ناطے یی وو یومیہ بڑی مقدار میں سامان  کنٹینر ز کے ذریعے برآمد کرتا تھا۔ ماضی میں ہمارا انحصار زیادہ تر سمندری نقل و حمل پر تھا۔

فینگ نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 برس میں ان ٹرینوں کے ذریعے ترسیل کردہ مال کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے اب بھی پہلی چین۔ یورپ مال بردار ٹرین یاد ہے جس میں سوٹ کیس، اسٹیشنری اور کرسمس کی سجاوٹ جیسی اشیاء تھیں، تاہم  جیسے جیسے مارکیٹ کی طلب میں اضافہ ہوا  تو اب ہم مختلف قسم کی مشینری اور الیکٹرانک آلات سمیت ہائی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی ترسیل کررہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!