سوڈانی ریاست خرطوم کے شہر ام درمان میں سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) کے زیرانتظام عوامی علاقے میں مسلح پولیس افسران ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔(شِنہوا)
پورٹ سوڈان (شِنہوا) سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) نے کہا ہے کہ سوڈان کی مغربی ریاست شمالی دارفور کے دارالحکومت الفشر میں ایک لڑائی کے دوران پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز ( آر ایس ایف) کے 150 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔
الفشر میں ایس اے ایف کی چھٹی انفنٹری ڈویژن کی کمان نے ایک بیان میں کہا کہ "ہماری افواج الفشر کے جنوب مشرق میں 2 گھنٹے سے زیادہ عرصے سے لڑائی میں مصروف رہی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملیشیا کے متعدد ٹھکانوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے اور دشمن کی ہلاکتوں کا تخمینہ 150 لگایا گیا ہے۔آر ایس ایف نے لڑائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
سوڈان میں اپریل 2023 کے وسط سے سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز میں مہلک تنازع جاری ہے۔ عالمی تنظیموں کے اندازوں کے مطابق اس مہلک جنگ میں 24 ہزار 850 سے زائد افراد ہلاک اور ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
