اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین2024 کے پہلے 10 ماہ میں چین۔برازیل تجارت میں 9.9 فیصد اضافہ

2024 کے پہلے 10 ماہ میں چین۔برازیل تجارت میں 9.9 فیصد اضافہ

برازیل کی ریاست امازوناس کے دارالحکومت  مناؤس میں بی وائے ڈی بیٹری فیکٹری کا فضائی منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کی برازیل کے ساتھ تجارت میں 2024 کے پہلے 10 ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت9.9 فیصد اضافہ ہوا۔اس سے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے ہوتے معاشی اور تجارتی تعلقات کو فروغ حاصل ہوا۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق ترقی کی شرح چین کی غیر ملکی تجارت کی مجموعی شرح سے 4.7 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔

جنوری سے اکتوبر تک کے عرصے میں برازیل کے ساتھ چین کی تجارت 11 کھرب 40 ارب یوآن(تقریباً 158.33 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔اس تجارت میں 432.08 ارب یوآن مالیت کی برآمدات اور 708.15 ارب یوآن مالیت کی درآمدات شامل ہیں۔

اس سال چین-برازیل سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہو رہے ہیں۔گزشتہ نصف صدی میں دونوں ملکوں نے معاشی و تجارتی تعاون میں مفید کامیابیاں حاصل کیں اور دو طرفہ معاشی و تجارتی تعلقات میں خاطر خواہ ترقی کی۔

چین گزشتہ 15 سال سے برازیل کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور برآمدات کا مرکز ہے جبکہ برازیل طویل عرصے سے لاطینی امریکہ میں چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

معاشی اور تجارتی تعاون گہرا ہونے کے ساتھ مزید معیاری مصنوعات برازیل سے چینی منڈی میں داخل ہو رہی ہیں۔ پہلے 10 ماہ کے دوران برازیل کی سویا بین اور خام لوہے کی برآمدات میں چین کا حصہ 70 فیصد سے زائد رہا جبکہ گودے اور خام تیل کی برآمد میں چین کا حصہ 40 فیصد سے تجاوز کر گیا۔

چین سے بھی مزید معیاری صنعتی مصنوعات برازیل میں داخل ہو رہی ہیں۔پہلے 10 ماہ کے دوران چین نے 216.86 ارب یوآن مالیت کا درمیانے درجے کا سامان برازیل کو برآمد کیا جو گزشتہ سال سے 11.8 فیصد زائد جبکہ برازیل کو چین کی مجموعی برآمدات کا نصف ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!