روس کے یوکرین پر میزائل حملے کے نتیجے میں مزید10 افراد ہلاک اور55 زخمی ہو گئے، حملے میں بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا، متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ پیر کو یوکرائنی حکام کے مطابق یوکرین کے شمال مشرقی شہر سومی میں ایک رہائشی عمارت پر روسی میزائل گرنے سے مزید 10 افراد ہلاک ہو گئے سٹی کونسل کے مطابق حملے میں آٹھ بچوں سمیت کم از کم 55 افراد زخمی ہوئے ہیں،
ایک اور میزائل حملے میں بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث علاقے کا انتظامی مرکز بجلی سے محروم ہو گیااور مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔دوسری طرف روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہمارے فضائی دفاعی یونٹس نے رات بھر یوکرین کے 59 ڈرونز کو تباہ کر دیا، جن میں دو ماسکو کی طرف بڑھ رہے تھے۔ 45 ڈرون برائنسک کے علاقے میں تباہ کیے گئے ہیں۔
