اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانقابل تجدید توانائی، آبی انتظام و زرعی نظام میں پاکستان کی مدد...

قابل تجدید توانائی، آبی انتظام و زرعی نظام میں پاکستان کی مدد جاری ہے،ڈونلڈ بلوم

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی، آبی انتظام و زرعی نظام میں پاکستان کی مدد جاری ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ شراکت داری 2ارب ڈالرز تک ہے

جس کے تحت پاکستان میں انفرا اسٹرکچر میں بہتری لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی، آبی انتظام اور پاکستان کے زرعی نظام میں جدت لانے کیلئے پاکستان کی مدد کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے کافی متاثر ہے،

گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں ایک پروگرام شروع کیا ہے، پاکستان میں صرف منصوبے تعمیر نہیں کئے جا رہے بلکہ ان کے طویل المدت نتائج کی کوششیں بھی جا ری ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں عوام کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے،یہی جمہوریت ہے، ٹرمپ انتظامیہ امریکہ کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!