اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانبانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو تمام پاکستانیوں کو باہر...

بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو تمام پاکستانیوں کو باہر نکلنے کی دعوت دی ہے ، علیمہ خان

علیمہ خان کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو پارٹی کے لوگوں کو ہی نہیں تمام پاکستانیوں کو باہر نکلنے کی دعوت دی ہے 8 فروری کو شکست کھانے والوں کو پارلیمنٹ میں بٹھا دیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل کےباہر میڈیا سےگفتگومیں علیمہ خان کا مزید کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میڈیا ، عدلیہ اور عوام جمہوریت کے تین ستون ہیں عوام اب غلام بن چکے ہیں 24 نومبر کو باہر نکلیں اپنے لئے اپنے بچوں کیلئے۔ اوورسیز  پاکستانیوں کیلئے بھی خصوصی پیغام ہے کہ وہ جہاں جہاں رہتے ہیں چوبیس نومبر کو پاکستان کیلئے باہر نکلیں اور بتائیں کہ یہ نظام اب قبول نہیں ۔

 ایک صحافی نے سوال کیا کہ پرویز الہٰی پردہ سکرین سے کیوں غائب ہیں ؟ جس پر علیمہ خان نے کہا اس بارے میں مجھے نہیں پتہ ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!