چین، مشرقی شہر شنگھائی کے شنگھائی نیچرل ہسٹری میوزیم میں ایک بچہ گلیلیو دوربین کا ایک ماڈل دیکھ رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں نیچرل ہسٹری میوزیم کا بیجنگ میں نیا مقام اکتوبر2029 میں آزمائشی طور پر کھول دیا جائے گا۔
چین کے واحد قومی اور جامع نیچرل ہسٹری میوزیم نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے بیجنگ کے مرکزی محور کے جنوب میں نئے مقام کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے۔
یہ میوزیم قدرتی اشیاء کے ساتھ ساتھ تاریخی، سائنسی اور فنکارانہ اقدار کے قدرتی ورثے کو محفوظ کرتے ہوئے تحقیق، جمع، تشریح اور نمائش کرتا ہے۔
اس کا موجودہ تعمیراتی رقبہ 23 ہزار مربع میٹر ہے یہاں سالانہ 18 لاکھ سے زائد افراد آتے ہیں۔ اس کی گنجائش کی وجہ سے یہاں اکثر اور خاص طور پر موسم گرما کی تعطیلات میں ٹکٹ حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
اس کی تعمیر میں 5 سال لگیں گے۔ نئے مقام کا تعمیراتی رقبہ 1 لاکھ 93 ہزار 800 مربع میٹر ہوگا جس کے بعد توقع ہے کہ یہ سالانہ 50 سے 70 لاکھ افراد کی میزبانی کرسکے گا۔
میوزیم کا کہنا ہے کہ نئے مقام پر یہ بچوں اور نوجوان طالب علموں میں قدرتی علوم سے متعلق دلچسپی پیدا کرنے میں معاونت کے لیے سائنسی تعلیم کی مزید متنوع سرگرمیوں کی میزبانی کرے گا۔
