اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتیان ژو-7 کارگو خلائی جہاز دوبارہ زمینی فضامیں داخل

تیان ژو-7 کارگو خلائی جہاز دوبارہ زمینی فضامیں داخل

چین کا تیان ژو-7 خلائی جہاز (بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق) رات 9 بج کر 25 منٹ پر محفوظ انداز میں دوبارہ زمینی فضا میں داخل ہوا۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کا تیان ژو-7 کارگو خلائی جہاز محفوظ انداز میں دوبارہ زمینی فضا میں داخل ہوگیا ہے۔چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق خلائی جہاز (بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق) رات 9 بج کر 25 منٹ پر فضا میں داخل ہوا۔

خلائی جہاز کے زیادہ تر حصے زمینی فضا میں دوبارہ داخلے کے دوران جل گئے جبکہ اس کے ملبے کی کچھ مقدار مقررہ سمندر میں گری۔

تیان ژو-7 مدار میں گردش کرنے والے تیان گونگ خلائی سٹیشن سے 10 نومبر کو الگ ہوا۔خلائی جہاز نے اپنی آزادانہ پرواز کے دوران سائنسی علوم کے لئے استعمال ہونے والا سیٹیلائٹ بھی چھوڑا۔

17 جنوری 2024 کو جنوبی جزیرہ نما صوبے ہائی نان میں خلائی جہاز کی روانگی کے مقام وین چھانگ سے خلا میں بھیجا گیا تیان ژو-7 خلائی جہاز خلا نوردوں کے لئے سامان، راکٹ کے ایندھن اور تجرباتی آلات سے لدا ہوا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!