اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایئر شو چائنہ کے دوران 39.7 ارب امریکی ڈالر مالیت کے معاہدوں...

ایئر شو چائنہ کے دوران 39.7 ارب امریکی ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر چوہائی میں ائیر شو چائنہ کے دوران چین کا جے-35 اے سٹیلتھ لڑاکا طیارہ فضائی کرتب میں حصہ لے رہا ہے۔(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر چوہائی میں 15ویں چین عالمی ہوابازی اور خلابازی نمائش میں تقریباً 285.6 ارب یوآن(تقریباً 39.7 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے معاہدے ہوئے۔ یہ نمائش ایئر شو چائنہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ایئرشو چائنہ کی انتظامی کمیٹی کے مطابق یہ معاہدے ایک ہزار 195 مختلف ماڈل کے طیاروں سے متعلق ہیں۔

منتظمین نے کہا کہ 6 روزہ ایئر شو میں 47 ملکوں اور خطوں کی ایک ہزار 22 کمپنیوں نے حصہ لیا جس میں 261 طیاروں اور 248 اقسام کے زمینی سازوسامان کی نمائش کی گئی۔شو میں کانفرنسوں،معاہدوں پر دستخط کی تقاریب اور کاروباری بات چیت کے علاوہ 247 سرگرمیاں بھی منعقد ہوئیں۔

اس سال کے ایئر شو کے کچھ قابلِ ذکر دفاعی سازوسامان میں جے-35 اے سٹیلتھ لڑاکا طیارے،جے-15 ٹی لڑاکا طیارے اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایچ کیو-19 میزائل نظام شامل ہیں۔وائے-20 طیارے کا کارگو ہولڈ اور چاند کے دور دراز حصے سے حاصل کئے گئے چھانگ ای-6 مشن کے قمری نمونے بھی عوام کے لئے نمائش رکھے گئے۔

دیگر حیران کن سازوسامان میں بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیاں اور بغیر پائلٹ کے جہاز کے ساتھ ساتھ اڑنے والی گاڑیاں اورعمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کے حامل(ای وی ٹول) طیارے شامل ہیں۔

ایئر شو چائنہ میں تقریباً 5 لاکھ 90 ہزار لوگ شریک ہوئے۔400 سے زائد مقامی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے اداروں کے تقریباً 4 ہزار 500 صحافیوں نے ایئر شو کی کوریج کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!