اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسفروغ پذیر جڑی بوٹیوں کی صنعت چین کے وین شان کی اقتصادی...

فروغ پذیر جڑی بوٹیوں کی صنعت چین کے وین شان کی اقتصادی ترقی کی ضامن

ہیڈ لائن:

فروغ پذیر جڑی بوٹیوں کی صنعت چین کے وین شان  کی  اقتصادی ترقی کی ضامن

جھلکیاں:

پیناکس نوٹو جن سنگ جڑی بوٹی وین شان ژوانگ اور میاؤ خودمختار علاقے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دے رہی ہے۔یہاں کی مقامی کمپنیوں نےحالیہ برسوں میں جڑی بوٹی کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کردیا ہے۔ تفصیلات جاننے کے لئے وڈیو دیکھتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1-پیناکس نوٹو جن سنگ کے مختلف مناظر

2- ساؤنڈ بائٹ1(چینی): فینگ جیان، زرعی ماہر،یون نان چھیدان دواساز کمپنی لمیٹڈ

3- پیناکس نوٹو جن سنگ کی صنعتی چین کے مختلف مناظر

4-ساؤنڈ بائٹ 2(چینی): ہوانگ ماؤوین، ڈپٹی ڈائریکٹر، پیناکس نوٹو جن سنگ اور روایتی چینی طب کی صنعتی ترقیاتی مرکز،وین شان

تفصیلی خبر:

چینی جن سنگ یا سانچھی کے نام سےمشہور دائمی جڑی بوٹی ‘ پیناکس نوٹو جن سنگ’ صدیوں سے روایتی چینی طب میں استعمال ہوتی رہی ہے۔

یہ پودا چین کے یون نان  صوبے کے وین شان ژوانگ اور میاؤ خودمختار علاقے میں اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے  ایک کامیاب صنعت کو پروان چڑھانے کا سبب بن رہا ہے۔اس خطے میں پیناکس نوٹو جن سنگ کی کاشت ایک طویل  تاریخی ورثے کا حصہ ہے۔

یہاں کی مقامی کمپنیوں نےحالیہ برسوں میں جڑی بوٹی کی صنعت کو جدید  پیداواری آلات اور تکنیک کے ذریعے جدید خطوط پر استوار کردیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1(چینی): فینگ جیان، زرعی ماہر،یون نان چھیدان دواساز کمپنی لمیٹڈ

"یہ  جنگلی علاقہ پیناکس نوٹو جن سنگ کی  نامیاتی کاشت کاری کا مرکز ہے۔ ہم اس پورےعمل کو نامیاتی معیار کے مطابق منظم کرتے ہیں اور کیمیائی کھادوں ،کیڑے مار ادویات سےگریز کرتے ہیں۔

ہم پیناکس نوٹو جن سنگ کے معیار کو بڑھانے کے لئے انسانی اور ماحولیاتی کنٹرول کےطریقوں کا استعمال کرتے ہیں۔

تین سال کی افزائش کے بعد جڑی بوٹی کی اس فصل کی دسمبر میں کٹائی کی جائے گی۔ تین سال تک سائنسی اور نامیاتی انتظام کے بعد اب  یہ جڑی بوٹی  اعلیٰ معیار کی بن چکی ہے۔”

وین شان میں چین کا واحد پیناکس نوٹو جن سنگ انڈسٹریل پارک بھی قائم کیا گیا ہے۔یہا ں جڑی بوٹی پر تحقیق، کاشت اور مارکیٹنگ کو  یکجا  کرنے کے لئے ایک جامع صنعتی سلسلے کی تشکیل بھی دی گئی ہے۔

سال 2024 کے پہلے نو مہینوں میں وین شان میں پیناکس نوٹو جن سنگ پر مبنی حیاتیاتی دواساز صنعت نے 30.3 ارب یوآن  جوتقریباً 4.26 ارب امریکی ڈالر کے برابر ہے ، کی مجموعی پیداوار ی قیمت حاصل کی۔

ساؤنڈ بائٹ 2(چینی): ہوانگ ماؤوین، ڈپٹی ڈائریکٹر، پیناکس نوٹو جن سنگ اور روایتی چینی طب کی صنعتی ترقیاتی مرکز،وین شان

"ہم اب پیناکس نوٹو جن سنگ کی صنعت کے ترقیاتی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئےصنعتی سلسلے کو مضبوط، اور وسیع کرنے پر توجہ دیں گے۔

ہمارا مقصد  پیناکس نوٹو جن سنگ کی کاشت سےاس علاقے  کو  چین کاسب سے بڑا سبز خام مال اور اس کی تیاری کا مرکز بنانا اور ڈیجیٹل مارکیٹ بنانا ہے۔”

وین شان، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!