ہیڈ لائن:
چین عالمی درآمدی نمائش میں پیرو کے الپاکا کھلونوں کی مقبولیت
جھلکیاں:
شنگھائی میں ہونے والی چین کی عالمی درآمدی نمائش نےچھوٹے کاروباروں کو بھی متعارف ہونے کا موقع دیا۔اس موقع پر پیرو کے بنے ہوئے الپاکا کھلونوں نے چینی منڈی میں بھرپور توجہ حاصل کی۔ آئیے اس ویڈیو میں اس حوالے سے تفصیل جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ 7ویں عالمی درآمدی نمائش کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): یسابل زئے، شریک بانی، وارم پاکا
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (ہسپانوی): اوس ویلڈو مامانی، کھلونا ساز، پیرو
4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): یسابل زئے، شریک بانی، وارم پاکا
5۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): یسابل زئے، شریک بانی، وارم پاکا
تفصیلی خبر:
چین کی 7ویں عالمی درآمدی نمائش میں پیرو کے الپاکا کھلونوں کو چینی صارفین کی بھرپور توجہ حاصل ہوئی ہے۔نمائش میں مسلسل 7 ویں بار لائے جانے والے وارم پاکا کے نرم کھلونوں نے چینی منڈی میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): یسابل زئے، شریک بانی، وارم پاکا
"ہم ہر سال نمائش میں شریک ہوتے ہیں۔ یہ ہمارے لئے ایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہے۔ یہاں ہم اپنی تیار کردہ مصنوعات کو اپنے گاہکوں کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ ہم اپنی مصنوعات میں سے ایک ایک چیز کا معیار اور مکمل تفصیل صارف کے سامنے رکھتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (ہسپانوی):اوس ویلڈو مامانی، کھلونا ساز، پیرو
” سب سے پہلے ہم چینی حکومت کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں کہ اس نے ہمیں یہاں آنے کا موقع فراہم کیا۔ اب ہم چین میں اپنی مصنوعات کی مارکیٹ کو بڑھا رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں آرڈرز آ رہے ہیں۔ میں نے اپنے تمام جاننے والوں سے کہا ہے کہ وہ یہاں آئیں اور آرڈرز کی مانگ پوری کرنے کے لئے یہاں اکٹھے ہوں۔ یہ ہمارے لئے کام کرنے اور مال بنانے کا بھی ایک موقع ہے۔ "
کئی برسوں کے دوران وارم پاکا نے عالمی نمائش کے ساتھ ترقی کی ہے۔ہر سال وارم پاکا نے اپنے سٹال کو وسعت دی اور مصنوعات کی نئی نئی اقسام متعارف کرائیں۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): یسابل زئے، شریک بانی، وارم پاکا
” اس وقت ہم 20 کے قریب ورکشاپس کے ذریعے کام کر رہے ہیں۔ ہر ورکشاپ کام کے لحاظ سے ایک علیحدہ مثال ہے۔ ان ورکشاپوں نے گزشتہ برسوں میں معیشت کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کی ہے۔ پیرو میں ہماری ٹیم کی تربیت اور کوشش کے نتیجے میں مہارتوں کو ترقی ملی اور درپیش مشکلات پر قابو پا لیا گیا۔”
حالیہ برسوں میں چین اور پیرو کے درمیان عملی تعاون کے ذریعے مقامی لوگوں کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): یسابل زئے، شریک بانی، وارم پاکا
” ایک چھوٹی کمپنی کے طور پر ہمارے لئے یہ بہت اچھا اقدام ہے ۔ ہم نہ صرف نقل و حمل کے اخراجات میں کمی لا رہے ہیں بلکہ اپنے ہنرمندوں کے لئے مزید کام کے مواقع میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔”
شنگھائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link