اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین عالمی درآمدی نمائش ملائشین کاروباری اداروں کے لئے نئے مواقع کاذریعہ...

چین عالمی درآمدی نمائش ملائشین کاروباری اداروں کے لئے نئے مواقع کاذریعہ بن گئی ہے

ہیڈ لائن:

چین عالمی درآمدی نمائش ملائشین  کاروباری اداروں کے لئے نئے مواقع  کاذریعہ بن گئی ہے۔

جھلکیاں:

ملائیشیا کی کمپنیوں کی چین عالمی درآمدی نمائش میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس سال کی درآمدی  نمائش میں ‘اے سی سی سی آئی ایم’ نے 18 کمپنیوں کے ساتھ مل کر  31 سٹالز لگائےتھے۔

شاٹ لسٹ:

1- چین عالمی درآمدی نمائش کے مختلف مناظر

2- ساؤنڈ بائٹ 1(چینی): نگ یہ پینگ، صدر، ایسوسی ایٹڈ چائنیز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف ملائیشیا ( اے سی سی سی آئی ایم)

3- ساؤنڈ بائٹ 1(چینی): نگ یہ پینگ، صدر، ایسوسی ایٹڈ چائنیز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف ملائیشیا ( اے سی سی سی آئی ایم)

تفصیلی خبر:

ملائیشیا کی ایسوسی ایٹڈ چائنیز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( اے سی سی سی آئی ایم) کے صدر نگ یہ پینگ نے کہا کہ ملائیشیا کی کمپنیوں نے چین عالمی درآمدی نمائش کے ساتویں ایڈیشن میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1(چینی): نگ یہ پینگ، صدر، ایسوسی ایٹڈ چائنیز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف ملائیشیا ( اے سی سی سی آئی ایم)

ملائیشیا کے کاروباری ادارے، خصوصاً چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) عالمی  منڈیوں خاص طور پر وسیع چینی منڈی میں قدم جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے کاروباری  اداروں کی غیر ملکی منڈیوں تک رسائی کے لئے پر امید ہیں۔آپ کو   نوجوان کاروباری افرا د  نئی چیزوں کو آزمانے کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اوریئنٹل کافی ملائیشیا میں بہت مشہور ہے ، یہ برانڈ  اب چینی منڈی تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔میں نے انہیں اپنے ساتھ چین عالمی درآمدی نمائش میں آنے کا کہا تھا۔

یہاں آپ ممکنہ کاروباری نمائندوں اور خریداروں سے مل سکتے ہیں۔ وسیع علاقہ ہونے کی وجہ سے آپ چین میں ہر جگہ نہیں جاسکتے۔ اس لئے مقامی کاروباری نمائندوں کی ضرورت پڑتی ہے۔یہ نمائش اس حوالے سے ایک بہترین جگہ ہے۔ اسی بنیاد پر اس سال ہم نے بہت سے نوجوان کاروباری لوگوں کو اپنے ساتھ لایا ہے۔ہم اپنے کاروبار کو غیر ملکی منڈیوں میں پھیلانے کےعمل کو تیز کرنے کے لئے پر امید ہیں۔

چین عالمی درآمدی نمائش کے آغاز سے  اب تک ‘اے سی سی سی آئی ایم’   گزشتہ  7 سالوں میں پر ایڈیشن میں شریک ہوئی ہے۔ہمارے سٹالز زیادہ تر زرعی اور غذائی شعبوں میں ہوتے ہیں، جن میں خاص مصنوعات جیسے  پرندے کے گھونسلے، کافی، اور موسانگ کنگ ڈورین پھل شامل ہیں۔”

ساتویں سی آئی آئی ای  کا انعقاد 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں ہوا ۔ اس سال ‘اے سی سی سی آئی ایم’ نے 18 کمپنیوں کے ساتھ 31 سٹالز لگائے ، اور وفد میں تقریباً 250 افراد شامل تھے۔

نگ نے  کہا کہ یہ نمائش ملائیشیا کی کمپنیوں کو چینی خریداروں تک براہ راست رسائی فراہم کرتی ہے، جس سے برانڈ کی نمائش بڑھتی ہے اور کاروباری نیٹ ورک مضبوط ہوتے ہیں۔

یہ نمائش خاص طور پر سفارتی تعلقات کے 50 ویں سالگرہ کے موقع پر  دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات مزید بہتر بنانے میں اہم  کردار ادا کرتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2(چینی): نگ یہ پینگ، صدر، ایسوسی ایٹڈ چائنیز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف ملائیشیا ( اے سی سی سی آئی ایم)

"ہم نےچین کی اقتصادی خاص طور پر اصلاحات اور کھلے پن کے بعد  ترقی کا مشاہدہ کیا ہے ۔میرے خیال میں  مستقبل میں کوئی بھی کمپنی چین کی منڈی کو نظر انداز نہیں کر سکتی ۔ چین میں 1.4 ارب لوگ ہیں۔ یہاں  کی منڈی خریداری کی  بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے۔

ملائیشیا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر’ اے سی سی سی آئی ایم’ نے خصوصی طور پر ملائیشیا کے ثقافتی عناصر سے بھرے سٹالز لگائے تھے۔اس اقدام کا مقصد  ملائیشیا اور چین کی دوستی اور تعاون کا پیغام پہنچانا ، باہمی فوائد اور دوطرفہ کامیابی اور مشترکہ ترقی کا حصول تھا۔”

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!