اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں تیار کردہ نئی ادویات کی مارکیٹ 100 ارب یوآن تک...

چین میں تیار کردہ نئی ادویات کی مارکیٹ 100 ارب یوآن تک پہنچ گئی، رپورٹ

چین، جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کی کاؤنٹی رونگ آن کے ایک دوا ساز کارخانے میں عملہ کی رکن آرٹی میسینن کا تجربہ کررہی ہے۔(شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) چینی حکام نے 2021 سے اب تک مارکیٹ میں فروخت کے لئے مقامی طور پر تیار کردہ 113 نئی ادویات کی منظوری دی ہے جن کا مارکیٹ حجم اب تک 100 ارب یوآن (تقریباً 13.89 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ چکا ہے۔

شنگھائی میں چائنہ ادویات ساز صنعتی ترقی کانفرنس میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ، چین کے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2025-2021)  کے طبی آلات کے شعبے میں 165 جدید آلات کی منظوری دی گئی ہے۔ان میں ڈیپ لرننگ،  مقناطیسی لیویٹیشن اور مقناطیسی گونج کی نگرانی جیسے کئی آلات جدید ٹیکنالوجیز سے لیس ہیں۔

رپورٹ میں چین کی حیاتیاتی ادویات کی صنعت سازی، ذہین پیداوار کی ترقی اور فعال دوا ساز اجزا کی صنعت میں ماحول دوست ترقی بارے اہم پیشرفت کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔

ہفتے کو شروع ہونے والی یہ کانفرنس 18 نومبر تک جاری رہے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!