اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلشی جن پھنگ کا چین۔چلی آزادانہ تجارت اور کھلی صنعتی پالیسیوں میں...

شی جن پھنگ کا چین۔چلی آزادانہ تجارت اور کھلی صنعتی پالیسیوں میں تعاون بڑھانے پر زور

چینی صدر شی جن پھنگ پیرو  کے لیما میں 31 ویں ایپیک اقتصادی سربراہ اجلاس کے موقع پر چلی کے صدر گبرائیل بوریک سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

لیما (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور چلی کو اعلیٰ سطح کی آزادانہ تجارت اور زیادہ کھلی صنعتی پالیسیوں کے ساتھ دوطرفہ تعاون زیادہ پائیدار اور وسیع تر شعبوں تک بڑھانا چاہئے۔

لیما میں 31  ویں ایپیک اقتصادی سربراہ اجلاس کے موقع پر چلی کے صدر گبرائل بوریک کے ساتھ اپنی ملاقات میں شی نے کہا کہ چلی عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا جنوبی امریکہ کا پہلا ملک تھا۔

شی نے کہا کہ گزشتہ نصف صدی میں فریقین نے ہمیشہ بنیادی مفادات اور اہم خدشات پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے۔ وہ ایک دوسرے پر بھروسہ کرنے والے اچھے دوست اور باہمی مفید  تعاون کے لئے اچھے شراکت دار ہیں۔

شی نے مزید کہا کہ چین اگلے سال سفارتی تعلقات کی 55 ویں سالگرہ کو چلی کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے مضبوط بنانے ، باہمی مفید تعاون گہرا کرنے ، ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے اور فریقین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں زیادہ سے زیادہ پیشرفت کے موقع کے طور پر لینے کو تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد مہیا کئے جاسکیں۔

ملاقات کے دوران چلی کے صدر بوریک نے چلی۔چین مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالی جس نے اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مفید نتائج حاصل کئے۔

  انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں چلی۔چین تعلقات کی مسلسل پیشرفت بہت اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چلی ایک چین اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے اور ثقافت و تعلیم جیسے مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تبادلے اور تعاون گہرا کرنے کا خواہش مند ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!