ہیڈ لائن:
عالمی درآمدی نمائش کاروباری معیار کو بہتر بنانے والا پلیٹ فارم بن چکی ہے: کینیا کے تاجر کی رائے
جھلکیاں:
چین کی عالمی درآمدی نمائش نے ترقی پذیر ممالک کو بھی اپنی جانب راغب کیا۔ان ممالک میں کینیا بھی شامل ہے جنہوں نے اپنی زرعی مصنوعات کو نمائش میں متعارف کرانے کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ آیئے اس ویڈیو میں اس حوالے سے کینیا کے ایوان صنعت و تجارت کے ممبر کے خیالات جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ عالمی درآمدی نمائش کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جوئل چیریوٹ سم، قومی ایوان صنعت و تجارت، کینیا
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جوئل چیریوٹ سم، قومی ایوان صنعت و تجارت، کینیا
تفصیلی خبر:
شنگھائی میں منعقد ہونے والی چین کی عالمی درآمدی نمائش کے ذریعے کینیا کے متعدد کاروباری افراد بھرپور عزم کے ساتھ چینی مارکیٹ میں نئے مواقع کی تلاش میں ہیں۔ جوئل چیرویوٹ سم، کینیا کے قومی ایوان صنعت و تجارت سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ درآمدی نمائش کا یہ عالمی پلیٹ فارم دوطرفہ کاروبارکو بہتر بناتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جوئل چیریوٹ سم، قومی ایوان صنعت و تجارت، کینیا
"درآمدی نمائش نے ایک بہت بڑے عالمی پلیٹ فارم کی صورت اختیار کر لی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ان قوموں کو راغب کر رہا ہے جو کاروبار کے سلسلے میں چین آنا چاہتی ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ان تمام کاروباروں کے معیار کو بہتر بناتا ہے جن کی مصنوعات کینیا اور چین میں تیار ہو رہی ہیں۔ اس طرح یہاں شراکت داری کی بنیادوں پر کاروبار کا سلسلہ آگےبڑھے گا۔”
سم نے کینیا کے فروغ پذیر زرعی شعبے کا حوالہ دیتے ہوئےنمائش میں مزید تعاون کے مواقع حاصل کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جوئل چیریوٹ سم، قومی ایوان صنعت و تجارت، کینیا
"عالمی درآمدی نمائش ہمارے لئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ یہ اس لئے ہے کہ کینیا کے کئی کاروبار زرعی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جب میں زرعی شعبے کی بات کرتا ہوں تو پھر ہمارے پاس دنیا کی سب سے بہترین کافی ہے۔ ہمارے پاس مختلف اقسام کی چائے بھی ہے۔ اب ہم اپنے چائے کے کاشتکاروں اور چائے کی صنعت سے وابستہ کاروباری لوگوں کو یہ ترغیب دے رہے ہیں کہ وہ اپنی چائے کی تیاری کو چینی معیار کے مطابق ڈھال لیں۔ چاہے اس کے طریقہ کار میں تبدیلی ہو یا تیاری میں۔ ہمارے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ یہ اقدام کینیا کے کاروباری طبقہ کو چین میں موجود اپنے شراکت داروں سے ہم آہنگ ہونے میں مدد دے گا۔ ہمارا کینیا کے ایوان تجارت سے تعلق ہے۔ جو کینیا کے کاروباروں کی نمائندگی کرتی ہیں ۔ ہم آئندہ برسوں میں بھی عالمی درآمدی نمائش کے ذریعے شراکت داری کے مواقع حاصل کرنا چاہتے ہیں۔”
نیروبی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link