اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکپیرو میں نئی بندرگاہ کا افتتاح، لاطینی امریکہ کے تجارتی روابط کو...

پیرو میں نئی بندرگاہ کا افتتاح، لاطینی امریکہ کے تجارتی روابط کو فروغ ملے گا

پیروکے شہر لیما میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور پیرو کی ان کی ہم منصب دینا بولوارتے ویڈیو لنک کے ذریعے چنکائی بندرگاہ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں-(شِنہوا)

لیما(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیرو کی صدر دینا بولوارتے کے ہمراہ ایک بڑی بندرگاہ کا افتتاح کردیا جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت چین اور پیرو کے تعاون میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

بی آر آئی منصوبے کے تحت چنکائی بندرگاہ کے اہم منصوبے سے پیرو اور ایشیا کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا، اس سے چین کے لئے جہاز رانی کا وقت 23 دن تک کم ہوجائے گا اور ترسیلی لاگت میں بھی کم از کم 20 فیصد کمی آئے گی۔

دارالحکومت لیما سے تقریباً 80 کلومیٹر شمال میں بحرالکاہل کے ساحل پر واقع یہ بندرگاہ امریکہ بھر میں پھیلی سڑکوں کے نیٹ ورک پین-امریکن ہائی وے سے براہ راست منسلک ہے، یہ بندرگاہ لاطینی امریکہ اور ایشیا کے درمیان ترسیل کا ایک اہم مرکز بننے کو تیار ہے۔

پیرو کی کانگریس کے صدر ایڈورڈو سلہوانا کا کہنا ہے کہ یہ نئی بندرگاہ پیرو، چلی، ارجنٹائن، برازیل اور دیگر لاطینی امریکی ممالک کے چین سمیت ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

پیرو کی اپنی ہم منصب کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے چنکائی  بندرگاہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ اس رابطے کا مطلب پیرو میں بی آر آئی کی جڑیں مضبوط ہونے سے کہیں آگے کی بات ہے۔

چینی صدر نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے اصولوں پر عمل کریں اور چین اور پیرو سمیت بحرالکاہل سے منسلک معیشتوں کو مشترکہ ترقی کے لئے بااختیار بنائیں۔

پیرو کی صدر دینا بولوارتے نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ پیرو۔چین بی آر آئی منصوبہ پیرو کے جہاز رانی اور تجارت کا بین الاقوامی مرکز بننے کے ہدف کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

پیرو کی صدرنے کہا کہ اس سے پیرو کو لاطینی امریکہ اور ایشیا کو جوڑنے والے ایک اہم گیٹ وے کے طور پر خود کو قائم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ لاطینی امریکہ میں انضمام اور خوشحالی کو بھی فروغ ملے گا۔

پیرو۔چین چیمبر آف کامرس کے جنرل منیجر جارج چھین نے چنکائی بندرگاہ کو باہمی فائدہ مند تعاون کی ایک اہم مثال قرار دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!