پیروکے شہر لیما میں چینی صدر شی جن پھنگ اور نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفرلکسن ایپیک اقتصادی رہنماؤں کے 31 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)
لیما(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین نیوزی لینڈ کے ساتھ باہمی احترام، رواداری، تعاون اور مشترکہ ترقی پر مبنی دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کو تیار ہے۔
پیر کے شہر لیما میں ایپیک اقتصادی رہنماؤں کے 31 ویں اجلاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن سے ملاقات میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور نیوزی لینڈ ایشیا بحرالکاہل خطے کے اہم رکن ہیں جن میں مضبوط اقتصادی ہم آہنگی ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا چین نے نیوزی لینڈ کو اپنی ویزا فری پالیسی میں شامل کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے مزید دوستوں کے چین آنے اور وہاں کام کرنے کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین اقوام متحدہ، ایپیک، عالمی تجارتی تنظیم اور دیگر کثیرجہتی فریم ورک کے اندر تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے نیوزی لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے ۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفرلکسن نے کہا کہ چین ایک عظیم قوم ہے، 10 سال قبل صدر شی جن پھنگ کے نیوزی لینڈ کے کامیاب دورے کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئی ہے جبکہ عوامی تعلقات بہت مضبوط ہوئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ ایک چین پالیسی پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے جامع تزویراتی شراکت داری کو مسلسل بڑھانے کے لئے پرعزم ہے اور چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ معیشت و تجارت، ماحول دوست ترقی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانےکا خواہاں ہے۔
