پی سی بی نے ویمنز کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا جس کا اطلاق یکم جولائی 2024ء سے ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 20کرکٹرز کو 2سال کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ 2023-24کے سیزن کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیکر کنٹریکٹ میں توسیع کی جائیگی۔
کارکردگی کے سالانہ جائزے کے بعد پی سی بی نے عالمی سیزن کیلئے 16خواتین کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے،سنٹرل کنٹریکٹ میں 3 نئی کھلاڑیوں گل فیروزہ، رامین شمیم اور تسمیہ رباب کو شامل کیا یا ہے جبکہ کپتان فاطمہ ثناء اور منیبہ علی کو اے کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق ندا ڈار، عالیہ ریاض، انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، شوال ذوالفقار اور سدرہ نواز کے سنٹرل کنٹریکٹ کی تجدید نہیں کی گئی تاہم یہ تمام کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب رہیں گی۔
