اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسہانک کانگ میں آگ بجھانے کے اسمارٹ نظام کےلئےمعاہدے پر دستخط ہو...

ہانک کانگ میں آگ بجھانے کے اسمارٹ نظام کےلئےمعاہدے پر دستخط ہو گئے

ہیڈ لائن:

ہانک کانگ میں آگ بجھانے کے اسمارٹ نظام کےلئےمعاہدے پر دستخط ہو گئے

جھلکیاں:

ہانک کانگ کےفائر بریگیڈ نے چائنہ موبائل ہانگ کانگ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کی تفصیلات کیا ہیں۔ آئیے اس ویڈیو میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے مختلف مناظر

2۔ بیگ بیس اسٹیشنوں کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

 ہانگ کانگ فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ نے  منگل کے روز چائنہ موبائل ہانک کانگ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے کے تحت  آگ بجھانے کے سمارٹ نظام کو فروغ دیا جائے گا۔ اس تعاون کا مقصد ہانگ کانگ میں ہنگامی امدادی کارروائیوں کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی حفاظت کو  مزید مؤثر بنانا ہے۔

معاہدے کے دونوں شراکت دار اس بات کی تحقیق کریں گے کہ آگ بجھانے والے رضاکاروں کی ٹیموں کو مصنوعی ذہانت،  ڈرونز،  اِن ڈور پوزیشننگ سسٹمز، تھرمل امیجنگ، اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسی مختلف  ٹیکنالوجیوں  سے کس طرح لیس کیا جا سکتا ہے۔

ہانگ کانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!