بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے چین،پیرو، لاطینی امریکہ اور تمام دنیا کی بہتری کے لئے عملی تعاون کو فروغ دیا۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین اور پیرو نے دوطرفہ آزاد انہ تجارت کے معاہدے کو بہتر کرنے کے ایک پروٹو کول پر دستخط کئے ہیں۔
چینی وزارت تجارت کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما میں ہونے والے اس پروٹو کول پر چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ اور پیرو کی وزیر بیرونی تجارت و سیاحت ارسولا لیون چیمپن نے دستخط کئے۔
یہ پروٹو کول 2009 میں دستخط کردہ آزاد انہ تجارت کے معاہدے سے متعلق ہیں۔اس کا مقصد اصل قواعد ، کسٹمز طریقہ کار، تجارتی سہولت، تخلیقی املاک کے حقوق اور خدمات کی تجارت سمیت مختلف شعبوں سے متعلق دفعات کو بہتربنانا ہے۔
وزارت تجارت نے کہا کہ اس معاہدے میں 5نئی دفعات بھی متعارف کی گئی ہیں جو معیارات اور تکمیل کے جائزے ، مسابقت کی پالیسی، ای کامرس، عالمی سپلائی چینز اور ماحولیات و تجارت کے شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں۔
وزارت تجارت کے مطابق اس پروٹو کول پر دستخط سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے امکانات سے زیادہ فائدہ اٹھانےمیں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کی کمپنیوں کے لیے بہتر کاروباری ماحول پیدا ہوگا۔ دونوں طرف کی سرمایہ کاری کے بہتر تحفظ کو فروغ ملے گااور دونوں ممالک کے کاروبار اور عوام کو مزید ٹھوس فوائد حاصل ہوں گی۔
وزارت تجارت نے کہاکہ اس دستخط کے بعد دونوں ممالک قانون کی منظوری کے اپنے داخلی طریقہ کار کا آغاز کریں گے تاکہ اس پروٹو کول کے نفاذ اور عملدرآمد میں تیزی لائی جا سکے۔
