اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنل2023 کے دوران امریکی فوج میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ

2023 کے دوران امریکی فوج میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن واشنگٹن ڈی سی میں امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے دفاع میں بیان دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

نیویارک(شِنہوا)2023 کے دوران امریکی فوج میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ امریکی فوج میں خودکشی کے واقعات کا دیرینہ رجحان ہے جس میں کمی لانے میں پینٹاگان کو مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے سینئر دفاعی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ پچھلے سال اموات میں قدرے کمی کے بعد یہ اضافہ ایک دھچکا ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اس مسئلے کو ترجیح قرار دیا ہے جبکہ امریکی محکمہ دفاع اور تمام سروسز کے اعلیٰ حکام نے فوجیوں کی ذہنی صحت کیلئے مدد بڑھانے اور اسلحے سمیت دیگر حفاظتی انتظامات کے بارے میں تعلیم کو فروغ دینے کے پروگرام تیار کرنے کے لئے کام کیا ہے تاہم ان میں سے کئی پروگراموں پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں مجموعی طور پر خودکشی کے 523 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2022 میں یہ تعداد 493 تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خودکشی کرنے والے ڈیوٹی پر فوجیوں کی تعداد 331 سے بڑھ کر 363 ہوگئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!