چینی وزیراعظم لی چھیانگ چین کے شمالی صوبے ہیبے کی بائی یانگ ڈیان جھیل کے حیاتیاتی ماحول کے انتظام اور تحفظ سے متعلق آگاہی حاصل کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت قومی قدرتی سائنس فنڈ کے استعمال سے متعلق قواعد و ضوابط میں نظرثانی کی گئی ہے۔
نظر ثانی شدہ قواعد و ضوابط میں واضح کیا گیا ہے کہ فنڈ بنیادی تحقیق، باصلاحیت افراد کی صلاحیتیں نکھارنے اور ٹیم کی تشکیل میں استعمال کیا جائے گا اور یہ کھلے پن، شفافیت اور غیر جانبداری کے اصولوں پر عملدرآمد کرے گا۔
یہ فنڈ بنیادی طور پر مرکزی بجٹ سے فراہم کیاجائے گا جبکہ کاروباری اداروں اور دیگر تنظیموں کو بھی مشترکہ فنڈنگ میں شمولیت کی ترغیب دی جائے گی۔
نظر ثانی شدہ قواعد و ضوابط میں فنڈ کی معاونت سے ہونے والے تحقیقی کاموں کے نتائج کے اشتراک کا میکانزم بہتر بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ترامیم کے مطابق نوجوان سائنسی و ٹیکنالوجی اہلکاروں کی تربیت کے لئے ایک خصوصی فنڈ قائم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بڑے حقیقی اور نصاب میں اختراعی منصوبوں کے لئے درخواست اور تشخیص کا طریقہ کار بھی بہتر بنایا جائے گا۔
دیانت داری نظام کی بہتری سے متعلق قواعد و ضوابط میں واضح کیا گیا ہے کہ سائنسی تحقیق میں بددیانتی کے سنگین جرائم کے مرتکب افراد اور تنظیموں کو سزا دی جائے گی۔
نظر ثانی شدہ قواعد یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link