مصر، صوبہ سوئز کے ضلع عین سوخنا میں چین- مصر ٹیڈا سوئز اقتصادی اور تجارتی تعاون زون میں چینی فائبر گلاس کمپنی جوشی کے کارخانے میں عملہ کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)
قاہرہ (شِنہوا) مصر کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ مصر کی اہم نہر سوئز کے قریب چین کے بڑے صنعتی ڈویلپر ٹیڈا کا تعمیر کردہ اقتصادی زون مصر اور چین کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا ایک مثالی نمونہ ہے جو مصر کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
مصر کی ایک درجن جماعتوں جیسے ہومد الوطن (قوم کے محافظ) پارٹی، فری مصری پارٹی، الوافض پارٹی، مصری سوشلسٹ پارٹی اور جسٹس پارٹی کے نمائندوں نے حال ہی میں صوبہ سوئز کے ضلع عین سوخنا میں چین مصر ٹیڈا سویز اقتصادی اور تجارتی تعاون زون کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چند چینی فیکٹریاں دیکھی جس مین چینی گھریلو مصنوعات بنانے والی کمپنی مائیڈیا اور چینی فائبر گلاس کمپنی جوشی بھی شامل ہیں۔
مائیڈیا مصر کے شعبہ افراد قوت کے منیجر اسلام الشامی نے کہا کہ ان کی کمپنی کی فیکٹری ٹیڈا زون کے نئے 6 مربع کلومیٹر توسیع شدہ علاقے میں کام کر رہی ہے۔ اس وقت یہ سالانہ 1 لاکھ 20 ہزار ڈش واشر اور 5 لاکھ ائیر فرائر تیارکررہی ہے۔ جس کی تیاری میں استعمال 70 فیصد پرزے مصرمیں ہی تیار کئے جاتے ہیں۔
ٹیڈا زون کے پرائمری ایریا میں تقریباً 12 برس سے کام کرنے والی کمپنی جوشی مصر کے ڈپٹی جنرل منیجر ما شین یاؤ نے شِنہوا کو بتایا کہ کمپنی کے پاس 4 پیداواری لائنیں ہیں جن کی سالانہ پیداواری صلاحیت 3 لاکھ 60 ہزار ٹن فائبر گلاس ہے۔
ما نے کہا کہ جوشی مصر میں ہماری مجموعی سرمایہ کاری تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر ہے۔ ہم مصری کمپنی کا پیداوار کا 95 فیصد برآمد کرتے ہیں جبکہ 5 فیصد مقامی مارکیٹ میں جاتا ہے۔
