چینی نائب وزیراعظم ڈِنگ شوئے شیانگ آذربائیجان کے نائب وزیراعظم شاہین مصطفی یوف سے باکو میں ملاقات کی۔(شِنہوا)
باکو (شِنہوا) چینی نائب وزیراعظم ڈِنگ شوئے شیانگ نے آذربائیجان کے نائب وزیراعظم شاہین مصطفیٰ یوف سے ملاقات کی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈِنگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کی تزویراتی رہنمائی میں چین۔آذربائیجان تعلقات مستحکم اور پائیدار انداز میں ترقی کر رہے ہیں۔
ڈَِنگ نے کہا کہ رواں سال جولائی میں دونوں سربراہان مملکت نے چین۔آذربائیجان تعلقات کو تزویراتی شراکت داری کی سطح تک پہنچانے کا اعلان کیا تھا جس سے دوطرفہ تعلقات کے لیے ایک نیا خاکہ تیار ہوا۔ فریقین کو چاہئےکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم مفاہمت کو عملی شکل دینے ، ایک دوسرے کی بنیادی مفادات سے متعلق امور کی مضبوط تائید کرنے اور چین۔آذربائیجان تعلقات کو مسلسل اور طویل مدتی ترقی دیں تاکہ مشترکہ ترقی اور خوشحالی حاصل کرکے دونوں اطراف کی عوام کو مزید فوائد پہنچائے جا سکیں۔
اس موقع پر آذربائیجان کے نائب وزیراعظم شاہین مصطفیٰ یوف نے کہا کہ آذربائیجان چینی صدر کے پیش کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو بہت اہمیت دیتا ہے اور وہ اس کی باضابطہ تائید کرنے والے اولین ممالک میں سے ایک تھا۔
