پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کے سول ایرو انجن کو 10 ارب یوآن کا آرڈرمل گیا

چین کے سول ایرو انجن کو 10 ارب یوآن کا آرڈرمل گیا

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں 15 ویں چائنہ عالمی شہری ہوابازی اور خلائی نمائش میں اے ای ایس 100 انجن کا ایک ماڈل دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

ژوہائی (شِنہوا) چین کی ایرو انجن کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 1 ہزار 500 سے زائد انجن مصنوعات کی خریداری کے آرڈرز اور تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 10 ارب یوآن (تقریباً 1.39 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہے۔

چینی ایرو انجن ساز کمپنی کے مطابق صوبہ گوانگ ڈونگ کے بندرگاہی شہر ژوہائی میں جاری 15 ویں چائنہ عالمی شہری ہوابازی اور خلائی نمائش میں اسے اب تک کا سب سے بڑا آرڈر ملا ہے۔ اس نمائش کو ائیرشوچائنہ  بھی کہا جاتا ہے۔

کمپنی ترجمان یانگ سونگ کا کہنا ہے کہ ائیرشو میں 60 سے زائد اقسام کی مصنوعات پیش کی گئی ہیں جن میں سے تقریباً نصف پہلی بار متعارف کرائی گئی ہیں جنہوں ںے نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

اے ای ایس 100 انجن کمپنی کی سب سے نمایاں مصنوعات میں سے ایک ہے، اس نے 3 ماہ قبل چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ سے ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا جو ملک کی جدید سول ایرو انجنز کی آزادانہ ترقی میں ایک سنگ میل ہے۔

کمپنی نے ائیرشو کے دوران سول ایرو انجن مارکیٹ سے متعلق ایک رپورٹ بھی جاری ہے جس میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ چینی مارکیٹ کو اگلی 2 دہائیوں کے دوران 19 ہزار ایروانجن مل سکتے ہیں  جو عالمی مارکیٹ شیئر کا پانچواں حصہ ہے اور اس کی مجموعی مالیت 300 ارب امریکی ڈالر سے زائد ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!