اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین کا بین السرحدی کیڑوں پر قابو پانے کے لئے بیلٹ اینڈ...

چین کا بین السرحدی کیڑوں پر قابو پانے کے لئے بیلٹ اینڈ روڈ شراکت داروں سے تعاون

کینیا ، دارالحکومت نیروبی میں فال آرمی ورم سے متعلق ایک نمائش میں پش پل ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

کونمنگ (شِنہوا) چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے شراکت دار ممالک کے ساتھ بڑے بین السرحدی فصلوں کے کیڑوں اور بیماریوں جیسے فال آرمی ورم (ایف اے ڈبلیو) کا مقابلہ کرنے کے لئے تعاون شروع کردیا ہے ۔
اس نے جنوب مشرقی ایشیا اور افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تجربے، ٹیکنالوجی اور مصنوعات کا اشتراک کیا ہے تاکہ بڑے بائیو سیفٹی خطرات کا جواب دینے اور ان کے خلاف دفاعی رکاوٹیں قائم کرنے کے لئے ان کی صلاحیت کو بڑھایا جاسکے۔

چین، ویتنام اور لاؤس کے درمیان سرحدی علاقوں میں فصلوں کے بڑے کیڑوں اور بیماریوں کی روک تھام اور تدارک کی ٹیکنالوجی میں پیشرفت سے متعلق چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر پوائر کی جیانگ چھنگ کاؤنٹی میں واقع چینی اکیڈمی برائے زرعی سائنسز (سی اے اے ایس) کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن میں ایک عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔

سی اے اے ایس کے پارٹی سربراہ یانگ ژین ہائی نے کہا کہ اکیڈمی بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک میں سبز کیڑوں اور بیماریوں پر قابو پانے کی نئی ٹیکنالوجیز کے اطلاق کو فروغ دے گی، اور بین السرحدی کیڑوں اور بیماریوں کی روک تھام اور تدارک میں ٹیکنالوجی اختراع کو آگے بڑھائے گی۔

اقوام متحدہ کی خوراک و زراعت کے ادارے (ایف اے او) کے ڈائریکٹر جنرل کے خصوصی مشیر شیا جنگ یوآن نے کہا کہ فصلوں کے کیڑے اور بیماریاں بڑی حیاتیاتی آفات ہیں جن کا عالمی تحفظ خوراک پر نمایاں اثر پڑتا ہے۔ اس سے ہرسال فصلوں کی 40 فیصد پیداوار متاثرہوتی ہے جس سے تقریباً 220 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

شیا نے کہا کہ فال آرمی ورم کا آغاز امریکہ سے ہوا تھا ۔ یہ 2016 میں نائجیریا میں پہلی بار حملہ آور ہوا تھا اور اس کے صرف 5 برس کے اندر پورے افریقی اور ایشیائی براعظموں کے ساتھ ساتھ جنوبی بحرالکاہل کے جزیرہ ممالک میں تیزی سے پھیل گیا ہے۔ اور عالمی غذائی تحفظ کے لئے شدید خطرہ بن گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!