اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین۔لاطینی امریکہ اورکریبین اگلی دہائی میں مزید بہتر امکانات سے لطف اندوز...

چین۔لاطینی امریکہ اورکریبین اگلی دہائی میں مزید بہتر امکانات سے لطف اندوز ہوں گے، چینی وزارت خارجہ

لاطینی امریکہ اور کیریبین کے 25 ممالک کے سفارتی مندوبین ، ایجنسی کے نمائندوں اور صحافیوں نے چین۔لاطینی امریکہ اور کیریبین خلائی تعاون فورم کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لئے چین  کے صوبہ ہوبے کا دورہ کیا۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سربراہان مملکت کی رہنمائی میں چین۔ لاطینی امریکہ اور کیریبین (ایل اے سی) برادری مشترکہ مستقبل کے ساتھ اگلی دہائی میں مزید بہتر امکانات سے لطف اندوز ہوگی۔

ترجمان لین جیان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ کی مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ایل اے سی برادری کی تعمیر کی تجویز کو ایک نظریے سے عمل اور خاکے سے حقیقت کا روپ دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اس تجویز سے مفید نتائج حاصل کئے گئے جبکہ دونوں جانب کے عوام کو فائدہ ہوا اور ایل اے سی ممالک میں اس کا وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اور ایل اے سی ممالک پرامن ترقی اور تعاون کا علم بلند رکھتے ہوئے ایک دوسرے کی ترقیاتی حکمت عملیوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ چین اور ایل اے سی ممالک تعاون  کو اپ گریڈ اور تیز کرتے ہوئے تعاون کے نتائج کا اشتراک کرتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ فریقین حقیقی کثیرجہتی برقرار رکھنے اور زیادہ منصفانہ ومساوی عالمی حکمرانی کے لئے کام کررہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!