الجزائر کے شہر الجیرز میں منعقدہ 26 ویں عالمی کتب میلے میں لوگ کتابیں پسند کر رہے ہیں-(شِنہوا)
الجیرز(شِنہوا)الجزائر کے دارالحکومت الجیرز کے پن میری ٹائمز نمائشی مرکز میں الجیرز عالمی کتب میلہ (ایس آئی ایل اے 2024) کا 27 واں سلسلہ جاری ہے، جس میں چینی کتب نوجوان قارئین کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف راغب کر رہی ہیں جو چینی ثقافت اور زبان کے دلدادہ ہے۔
ایک چینی نمائش کنندہ لیو زی وے نے کہا کہ نمائش میں رکھے گئے چینی مجموعے میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، چینی ثقافت اور تاریخ پر مبنی کتب کے ساتھ ساتھ چینی زبان سیکھنے کا مواد بھی شامل ہے، جسے الجزائر کے قارئین کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔
بیجنگ فارن سٹڈیز یونیورسٹی میں عربی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم لیو نے شِنہوا کو بتایا کہ یہاں کے مقامی لوگ چین کے بارے میں دلچسپی رکھتے ہیں، بعض لوگ آزادانہ طور پر چینی سیکھ رہے ہیں اور چین میں تعلیم حاصل کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔
چینی ثقافت میں الجزائر کے لوگوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی الجزائر اور چین کے مابین مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
الجزائر کے ایک نوجوان استاد اور چینی زبان کے طالب علم اعصام شریف نے ایک بوتھ پر چینی کتابوں کی نمائش پر خوشی کا اظہار کیا۔
6 سے 16 نومبر تک جاری رہنے والے ایس آئی ایل اے 2024 کے عنوان سے منعقدہ میلے میں 7 افریقی ممالک سمیت 40 ممالک کے 1007 نمائش کنندگان شریک ہیں اور 23 ہزار مربع میٹر کے نمائشی علاقے میں 3 لاکھ کتابوں کی نمائش کی گئی ہے۔
