اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشی جن پھنگ کا دورہ برازیل ثقافتی اور عوامی تبادلوں پرمبنی تعلقات...

شی جن پھنگ کا دورہ برازیل ثقافتی اور عوامی تبادلوں پرمبنی تعلقات مستحکم کرے گا، ترجمان

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اور برازیل کی دوستی سے وابستہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ برازیل کے منتظر ہیں اور باہمی دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے بتایا کہ صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں برازیل سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد دوست شخصیات کے خطوط کا جواب دیا ہے جن میں ساؤ پاؤلو ریاست کے کیمپیناس کے سابق ڈپٹی میئر اینریک ٹیکسیرا، برازیل چین دوستی ایسوسی ایشن، ساؤ پالو اسٹیٹ یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ اور ریو ڈی جنیرو میں کوپاکابانا فورٹ آرکیسٹرا شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ شی جن پھنگ کا برازیل کا آئندہ سرکاری دورہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور عوامی تبادلوں کے رشتے کو مزید مستحکم کرے گا اور پہاڑوں سے بلند اور سمندر سے گہری چین۔برازیل کی دوستی کا ایک نیا باب رقم کرے گا ۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم برازیل کے مزید دوستوں کو چین کا دورہ کرنے اور چینی جدیدت کا مشاہدہ کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!