کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے شہری ترقی اور حکمرانی سے متعلق کام کے مطالعہ اور عملدرآمد کے بارے میں شنگھائی میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ (شِنہوا)
شنگھائی (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے شہری ترقی اور حکمرانی سے متعلق کاموں پر تقاریر کا مطالعہ اور ان پر عملدرآمد کے بارے میں شنگھائی میں ایک سیمینار منعقد ہوا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولائی اور سی پی سی بلدیہ شنگھائی کمیٹی کے سیکرٹری چھن جی ننگ نے سیمینار میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ لی اور چھن دونوں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہیں۔
سیمینار میں شریک ماہرین کے مطابق 2012 میں 18 ویں سی پی سی قومی کانگریس کے بعد سے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی میں شی جن پھنگ مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس کمیٹی نے شہری ترقی میں اہم حکمت عملیوں کی منصوبہ بندی کی اور متعلقہ اقدامات کا آغاز کیا جس سے چینی خصوصیات کے ساتھ شہری ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
ماہرین نے شہروں کو عوام کے ذریعے اور عوام کے لئے تعمیر کرنے کا اصول برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے شہری ترقی، انتظام اور حکمرانی میں گہری اصلاحات کے ساتھ ساتھ شہروں میں اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی تجویز بھی پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ طور پر ہم آہنگ اور پرکشش شہروں کی تعمیر کے لئے کوششیں کرنا اور شہروں کے ثقافتی ورثے کا تحفظ کرتے ہوئے اسے جاری رکھنا چاہئے۔
