کراچی میں وائرل انفیکشنز تیزی سے پھیلنے لگے جبکہ ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ طبی ماہرین کے مطابق موسم کے بدلتے ہی کراچی میں وائرل انفیکشنزمیں تیزی آگئی جبکہ ملیریا اور ڈینگی کے کیسز بھی شدت آگئی ہے،
طبی ماہرین نے ہسپتالوں سمیت دیگر مقامات پر سپرے مہم شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیماریوں کے سدباب کیلئے بروقت اقدامات کی ضرورت ہے، ورنہ حالات سنگین صورتحال اختیار کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب شہر میں چکن گونیا اور اس کی علامات والے بخار کے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں۔
