اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانلانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس،عمران خان، شیخ رشید، اسد قیصر و دیگر...

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس،عمران خان، شیخ رشید، اسد قیصر و دیگر بری

عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں عمران خان، شیخ رشید، اسد قیصر ودیگر کو بری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر سیاسی رہنماؤں کیخلاف دفعہ 144،ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے پر سماعت کی، اسد قیصر، شیخ رشید و دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کی درخواست بریت پردلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، شیخ رشید، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز کو کیس سے بری کردیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!