اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاناسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3شدت کا زلزلہ

اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3شدت کا زلزلہ

وفاقی دارالحکومت اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بدھ کی صبح 10 بج کر 13 منٹ پر اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اٹک، سوات، ایبٹ آباد، پشاور، شانگلہ، بونیر، مہمند، شبقدر، مالاکنڈ اور مردان میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا جس کی زیر زمین گہرائی 220 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے بعدلوگ خوف وہراس کا شکار ہوکرکلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئے،ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!