اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسکوپ 29 آذربائیجان میں شروع ،موسمیاتی تبدیلی کےنئے فنڈنگ ہدف کا تعین...

کوپ 29 آذربائیجان میں شروع ،موسمیاتی تبدیلی کےنئے فنڈنگ ہدف کا تعین بنیادی مقصد قرار

ہیڈلائن:

کوپ 29 آذربائیجان میں شروع ،موسمیاتی تبدیلی کےنئے فنڈنگ  ہدف کا تعین بنیادی مقصد قرار

جھلکیاں:

اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن (UNFCCC) کے تحت بین الاقوامی کانفرنس کے 29ویں اجلاس کا آغاز پیر کے روز آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوا۔ اس اجلاس کو  COP29 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

 #شِنہوانیوز

تفصیلی خبر:

یہ شِنہوا نیوز ہے۔ اقوامِ متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن کےتحت بین الاقوامی کانفرنس کے 29ویں اجلاس کا آغاز آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوگیا ہے۔پیر کے روزشروع ہونےوالے  اس اجلاس کو کوپ 29کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اس سال کی موسمیاتی کانفرنس کا مقصد، فنڈنگ کے موجودہ اجتماعی ہدف کی جگہ نیا ہدف طے  کرنا ہے ، جس کے تحت ترقی یافتہ ممالک، ہر سال ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے 100 ارب امریکی ڈالر فراہم کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!