تل ابیب میں اسرائیلی افواج کے سربراہ ہرزی ہالیوی (بائیں ) اسرا ئیلی د فاعی افواج کے صدر دفتر میں موجود ہیں۔(شِنہوا)
یروشلم (شِنہوا) اسرائیلی دفاعی افواج نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں 4 اسرائیلی فوجی ایک دھماکے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی دفاعی افواج نے منگل کے روز بتایا کہ انفنٹری کفیر بریگیڈ کی 92ویں بٹالین کے 4 ارکان غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں لڑائی کے دوران ہلاک ہو گئے۔
سرکاری ٹی وی کان کے مطابق یہ فوجی جبالیہ میں ایک ٹینک شکن میزائل کا نشانہ بنے۔
جبالیہ پر اسرائیل کا زمینی حملہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں شروع ہوا تھا جو اب بھی جاری ہے جوکہ لوگوں کی اپنے گھروں کی جانب واپسی میں رکاوٹ ہے۔
اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے محدود امداد پہنچانے کی اجازت دی ہے۔
