پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین نے فلپائن کے نام نہاد "میری ٹائم زونز ایکٹ" کے لئے...

چین نے فلپائن کے نام نہاد "میری ٹائم زونز ایکٹ” کے لئے امریکی حمایت مسترد کردی

چین کے طیارہ بردار بحری جہاز لیاؤننگ اور شان ڈونگ کا فارمیشن ساؤتھ چائنہ سی میں بحری مشق میں شریک ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے فلپائن کے نام نہاد "میری ٹائم زونز ایکٹ” کے نفاذ کی امریکی حمایت مسترد کردی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان ِلن جیان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ اپنے جغرافیائی سیاسی مفادات کی وجہ سے امریکہ کئی سالوں سے ساؤتھ چائنہ سی میں بدامنی پھیلانے کے لئے فلپائن کو اکسا رہا ہے۔ ساؤتھ چائنہ سی میں خلل ڈالنے کے امریکی عزائم دنیا کو اچھی طرح معلوم ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے 8 نومبر کو اس نام نہاد قانون کی حمایت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ فلپائن کے داخلی قوانین کو اقوام متحدہ کے سمندری قانون کے کنونشن (یو این سی ایل او ایس) اور نام نہاد "2016 ثالثی ٹریبونل کے فیصلے” سے "ہم آہنگ” کرتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ساؤتھ چائنہ کی ثالثی بذات خود یو این سی ایل او ایس کی خلاف ورزی ہے اور یہ ایک سیاسی تماشا ہے۔ ساؤتھ چائنہ سی پر نام نہاد ثالثی کا فیصلہ غیر قانونی اور کالعدم ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ بار بار مطالبہ کرتا ہے کہ تمام ممالک یو این سی ایل او ایس کی پاسداری کریں لیکن امریکہ خود یو این سی ایل او ایس میں شامل نہیں ہوا۔ ’’ یہ دوہرے معیار کا منافقانہ عمل ہے‘‘۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!