اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین۔افریقہ شراکت داری باصلاحیت معاشرے کی تشکیل کو تقویت دیتی ہے، عہدیدار

چین۔افریقہ شراکت داری باصلاحیت معاشرے کی تشکیل کو تقویت دیتی ہے، عہدیدار

گھانا  کا ایک طالب علم ولیم کویم اماکے (دائیں) چین میں گوانگ ژو یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں تحقیقی مطالعے میں مصروف ہے۔ (شِنہوا)

ادیس ابابا(شِنہوا) افریقی یونین (اے یو) اور بیماریوں کی روک تھام اور تحفظ کے لئے افریقہ سنٹرز (افریقہ سی ڈی سی) کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ چین اور افریقہ کے درمیان ہمہ جہت تعاون ایک باصلاحیت چین۔افریقہ معاشرے کی تشکیل کو فروغ دے  رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار حال ہی میں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کے پلیٹ فارم پر "نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے حامل چین-افریقہ معاشرے کی مشترکہ تعمیر” کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار کے دوران کیا گیا۔

یہ سیمینار رواں سال ستمبر میں بیجنگ میں منعقد ہونے والے ایف او سی اے سی سربراہ اجلاس کے سلسلے میں منعقد ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افریقہ سی ڈی سی میں بیرونی تعلقات اور تزویراتی روابط کی ڈائریکٹر کلاڈیا شیلومانی نے کہا کہ چین اور افریقہ صحت کے ایک لچکدار نظام قائم کررہے ہیں جو پورے براعظم میں صحت کے موجودہ پیچیدہ چیلنجز کا مقابلہ کرسکتا ہو۔

یورپی یونین کی اقتصادی، سماجی اور ثقافتی کونسل کے پریذائیڈنگ آفیسر خالد بودالی نے کہا کہ افریقہ کے ساتھ چین کی شراکت داری افریقہ کے عوام اور اداروں کو بااختیار بنانے والے گورننس کے طریقوں کو اپنانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!