اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین-چیک دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے سیاحتی تقریب کا انعقاد

چین-چیک دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے سیاحتی تقریب کا انعقاد

جمہوریہ چیک کے شہر پراگ کے ہوائی اڈے پہنچنے پر ہائی نان ایئر لائن کے مسافروں کا استقبال کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

پراگ(شِنہوا)چین اور جمہوریہ چیک کے درمیان سیاحتی تبادلوں کو مضبوط کرنے کی غرض سے حال ہی میں پراگ ایئرپورٹ پر چینی سیاحت کے فروغ کی تقریب "نی ہاؤ چائنا” کا انعقاد کیا گیا۔

جمہوریہ چیک میں چینی سفارتخانے اور ہائی نان ایئرلائنز کے زیر اہتمام ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کی چیک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ہونے والی کانفرنس میں 40 سے زائد چیک ٹریول ایجنسیاں شریک ہوئیں۔

چینی سفارتخانے کے ثقافت و سیاحت کے قونصلر ہاؤ ہانگ نے چینی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سیاحوں کا سفر آسان بنانے کے لئے گزشتہ 2 سال سے متعارف کرائے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ ان اقدامات میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام، بہتر ویزا اور کسٹمز پالیسیاں، بین الاقوامی پروازوں کی تیز رفتار بحالی اور اندرون ملک سیاحت کی بہتر اور جامع خدمات شامل ہیں۔

ہاؤ نے اس سال چین اور جمہوریہ چیک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ اس کانفرنس سے دونوں اقوام کے درمیان سیاحتی تعاون، باہمی اعتماد کی مضبوطی اور دوستانہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

چینی سفارتخانے کے قونصلر اور انتظامی دفتر کے ڈائریکٹر پینگ وی نے چیک شہریوں کے لئے چینی ویزوں کی درخواست دینے کی پالیسی اور طریقہ کار کو متعارف کرایا۔

چیک محکمہ سیاحت کے مطابق اس سال کی تیسری سہ ماہی میں چینی سیاحوں کی آمد میں 121 فیصد اضافہ ہوا جو کئی ملکوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!