چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر ووشی میں 2023 ورلڈ انٹرنیٹ آف تھنگز نمائش میں ایک بچہ ذہین ڈرائیونگ ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔(شِنہوا)
نان جنگ (شِنہوا) ورلڈ انٹرنیٹ آف تھنگز(آئی او ٹی )نمائش 2024 کے دوران 31 ارب 20 کروڑیوآن (تقریباً 4 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالرز) سے زائد کے معاہدے متوقع ہیں۔ یہ نمائش چین کی آئی اوٹی صنعت کے مرکزی شہر وو شی میں پیر سے شروع ہوئی ہے۔
اس 3 روزہ نمائش میں ایک مقابلہ، جدید آئی او ٹی ایپلی کیشنز اور مصنوعات کی نمائش شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ذہین سینسنگ، صنعتی انٹرنیٹ اور مصنوعی ذہانت جیسے موضوعات پر متعدد کانفرنسز بھی منعقد ہوں گی۔
اسٹیٹ گرڈ، ہواوے اور چائنہ موبائل سمیت سینکڑوں کمپنیاں نمائش میں شرکت کے لیے پہنچ چکی ہیں۔ نمائش کا رقبہ تقریباً 35 ہزار مربع میٹر ہے۔
نمائش کے دوران جدید پیداوار اور زرعی وصنعتی پیداوار اور خدمات جیسےشعبوں میں 33 معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں جن میں مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت 31ارب 20 کروڑ یوآن سےزائد ہوگی۔
چین میں ووشی آئی اوٹی صنعت کا مرکز بن چکا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں وو شی میں آئی او ٹی کا صنعتی حجم 450 ارب یوآن سےزائد ہوچکا تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 13.2 فیصد زیادہ ہے۔شہر میں 3 ہزارسے زیادہ کاروباری اداروں پر مشتمل ایک مکمل صنعتی چین قائم ہو چکی ہے۔
