اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے میتھین کے اخراج کی نگرانی کے لئے نیا سیٹیلائٹ خلا...

چین نے میتھین کے اخراج کی نگرانی کے لئے نیا سیٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا

چین کے شمال مغربی علاقے میں کمرشل خلابازی تخلیقی آزمائشی زون سے 15 سیٹیلائٹس لے کر لی جیان-1 وائے 5 کیریئر راکٹ خلا میں چھوڑا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

جیو چھوان(شِنہوا)چین نے اپنی پہلی ہائی ریزولوشن میتھین مانیٹرنگ کمرشل سیٹیلائٹ سمیت 15 سیٹیلائٹس کے ساتھ لی جیان۔1 وائے 5 کمرشل کیریئر راکٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

راکٹ چین کے شمال مغربی علاقے میں کمرشل خلا بازی کے تخلیقی آزمائشی زون سے بیجنگ کے وقت کے مطابق دن 12 بج کر 3 منٹ پر چھوڑا گیا۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت شی آن انسٹی ٹیوٹ آف آپٹکس اینڈ پریسیشن مکینکس کی قائم کردہ کمرشل خلائی ڈویلپر شیوپم سپیس کے مطابق راکٹ ایک میتھین کیمرے، کلوروفل کیمرے اور ملٹی سپیکٹرل کیمرے سے لیس ہے۔

سیٹیلائٹ میں کئی امور انجام دینے کی صلاحیت ہے جس میں میتھین کے اخراج کی نگرانی اور رجحان کی کھوج، کاربن کے ذریعے کی نشاندہی اور کاربن کی روک تھام کی صلاحیت کی جانچ شامل ہے۔

میتھین ایک طاقتور گرین ہاؤس گیس ہے جس کا عالمی حدت میں گہرا اثرہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!