اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسجرمن ادویات ساز کمپنی کو عالمی درآمدی نمائش سے مالی فوائد کی...

جرمن ادویات ساز کمپنی کو عالمی درآمدی نمائش سے مالی فوائد کی توقعات

ہیڈ لائن:

جرمن ادویات ساز کمپنی  کو عالمی درآمدی نمائش   سے مالی فوائد کی توقعات

جھلکیاں:

شنگھائی میں ہونے والی چین کی عالمی درآمدی نمائش میں ادویات سازی کے حوالے سے بھی ترقی کے مختلف امکانات سامنے آئے ہیں۔ جرمنی کی فارماسیوٹیکل کمپنی کو یہاں شرکت کا موقع ملا ۔ اس کے نتیجے میں اسے کیا فوائد حاصل ہو رہے ہیں، آئیے اس ویڈیو میں یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ عالمی درآمدی نمائش میں بائرنگر انجیلیم گریٹر چائنا کے بوتھ کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): محمد طویل، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر، بائرنگر انجیلیم گریٹر چائنا

تفصیلی خبر:

بائرنگر انجیلیم گریٹر چائنا کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد طویل نے شِنہوا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی نے عالمی درآمدی نمائش کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے جس سے کمپنی  کی جدید ترین مصنوعات اورمسائل کے حل    بہترہو گئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ  (انگریزی): محمد طویل، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر، بائرنگر انجیلیم گریٹر چائنا

” بائرنگر انجیلیم کے لئے عالمی درآمدی نمائش میں شرکت کا یہ چھٹا موقع ہے۔ ہمارا پختہ یقین ہے کہ یہ ایک بہت عمدہ پلیٹ فارم ہے۔ ایسا پلیٹ فارم جہاں ہم اپنی جدید مصنوعات اور مسائل کے حل کی مختلف اقسام دنیا کو دکھا سکتے ہیں۔ یہاں ہم تعاون کے مواقع بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ میرے نزدیک یہ نمائش صرف چین کی اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کی عکاسی نہیں کرتی بلکہ  یہ اعلیٰ سطح کے آغاز کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی کو بھی آگے بڑھاتی ہے۔اس پلیٹ فارم کی وجہ سے بائرنگر انجیلیم کو وسیع پیمانے پر فائدہ ہوا ہے۔ نئے تصورات اب مصنوعات اور خدمات کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔ پچھلے 6 سال کے دوران ہم نے 40 کے قریب جدید مصنوعات اور حل پیش کئے ۔ ان میں سے بہت سی مصنوعات نے کام بھی شروع کر دیا ہے۔”

اس سال عالمی نمائش میں بائرنگر انجیلیم نے 500 مربع میٹر پر اپنا بوتھ بنایا تھا۔ اس بوتھ پر انسانوں اور جانوروں کے لئے ادویات کی تیاری کے شعبے میں 11 جدید مصنوعات اور حل پیش کئے گئے۔

شنگھائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!