اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اطالوی جامعات کو تعلیمی تبادلے کے مواقع فراہم کرے گا

چین اطالوی جامعات کو تعلیمی تبادلے کے مواقع فراہم کرے گا

چین، سیچھوان انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی (ایس آئی ایس یو) کے کالج آف ویسٹرن لینگویجز اینڈ کلچرز میں اطالوی زبان کی پروفیسر چھن ینگ (وسط) جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں اپنی طالبات سے گفتگو کررہی ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین اطالوی جامعات کو تعلیمی تبادلے کے 100 سے زائد مواقع فراہم کرے گا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ تعلیمی روابط کو مزید گہرا کرنا ہے۔

چینی وزیرتعلیم ہوائی جن پھنگ نے اس بات کا اعلان بیجنگ میں چین اور اٹلی کی جامعات کے ریکٹرز کے مکالمے کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ اس پروگرام کے تحت چین 22 اطالوی جامعات میں سے ہرایک کے 5 طلبہ کو مکمل مالی اعانت کے ساتھ تبادلے کا موقع دے گا۔

افتتاحی تقریب میں اٹلی نے چین میں یورپی نوجوانوں کے تبادلے کی تعداد دوگنا کرنے کے لئے  اعلیٰ سطح کا ایک منصوبہ متعارف کرایا۔ اس موقع پر متعدد چینی اور اطالوی جامعات نے مشترکہ طور پر تحقیقی مراکز اور کیمپس کے قیام کے معاہدوں پر دستخط کئے۔

ہوائی نے کہا کہ اس وقت چین اور اٹلی ہمہ جہت، وسیع اور کثیر سطح پر تعلیمی تبادلے اور تعاون کررہے ہیں۔ چین اس وقت اٹلی میں بین الاقوامی طلبہ کے حوالے سے ایک بڑا ذریعہ ہے جبکہ اٹلی چین میں تعلیم حاصل کرنے والے اپنے طلبہ کی تعداد کے اعتبار سے سرفہرست 5 یورپی ممالک میں شامل ہے۔

دونوں ممالک کی جامعات نے اب تک 45 مشترکہ اعلیٰ تعلیمی ادارے اور پروگرامز کے ساتھ ساتھ 9 بین الاقوامی تحقیقی لیبارٹریز قائم کی ہیں جن میں جدید اور بنیادی مضامین کے ساتھ ساتھ اعلیٰ ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے شعبوں پر توجہ مرکوزکی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!