روسی صدر ولادیمیرپوتن ایک اجلاس سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)
ماسکو (شِنہوا) روس کے صدر ولادیمیرپوتن نے عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے ساتھ جامع تزویراتی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔
اس معاہدے پر 19 جون کو پیانگ یانگ میں دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں نے دستخط کئے تھے۔ 24 اکتوبر کو اسٹیٹ ڈوما یا پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے اس کی توثیق کی جبکہ ایوان بالا یعنی فیڈریشن کونسل نے 6 نومبر کو اس کی منظوری دی۔
معاہدے کے دیباچے میں کہا گیا ہے کہ یہ دستاویز دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کو پورا کرتی ہے جس کا مقصد علاقائی وعالمی امن، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
معاہدے میں اقوام متحدہ کے منشور کی شق 51 کے تحت کسی بھی ملک کو مسلح حملے کا سامنا کرنے کی صورت میں فوری فوجی اور دیگر قسم کی مدد سے متعلق دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
یہ معاہدہ توثیقی دستاویزات کے تبادلے کے بعد نافذ العمل ہوگا۔
