پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی نائب وزیر اعظم سنگاپور اور آذربائیجان کا دورہ کریں گے

چینی نائب وزیر اعظم سنگاپور اور آذربائیجان کا دورہ کریں گے

چین کے نائب وزیر اعظم ڈِنگ شوئے شیانگ ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے  نائب وزیر اعظم ڈِنگ شوئے شیانگ سنگاپور کے نائب وزیر اعظم گان کیم یانگ کی دعوت پر 10 اور 11 نومبر کو سنگاپور کا دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن  ڈِنگ گان کے ساتھ مل کر چین۔سنگاپور مشترکہ کونسل برائے دو طرفہ تعاون کے 20ویں اجلاس اورچین۔سنگاپور سوژو صنعتی پارک مشترکہ سٹیئرنگ کونسل(جے ایس سی)کے 25ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ  دونوں شخصیات چین۔سنگاپور تھیان جن ایکو۔ سٹی جے ایس سی کے 16ویں اجلاس اور   چین۔سنگاپور ( چھونگ چھنگ) اسٹریٹجک رابطوں پر نمائشی منصوبے بارے جے ایس سی کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے ڈِنگ  12 اور 13 نومبر کو آذربائیجان میں  ورلڈ لیڈرز کلائمٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کے لیے آذربائیجان جائیں گے۔

ماؤ نے مزید کہا کہ ڈِنگ آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم شاہین عبداللہ اوگلو مصطفائف کی دعوت پر آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!