اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا بزرگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کا منصوبہ

چین کا بزرگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کا منصوبہ

چین، دارالحکومت بیجنگ کے ضلع دونگ چھنگ میں بزرگوں کے نگہداشت مرکز میں عملے کا ایک رکن ایک بزرگ خاتون کو اسمارٹ آلات کے استعمال کا طریقہ بتارہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین تیزی سے بڑھتی ہوئی بزرگ آبادی کے پیش نظر بزرگوں کی نگہداشت کی خدمات کی کھپت بڑھانے اور اپنے بزرگ شہریوں   کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مزید کوششیں کرے گا۔

وزارت شہری امور (ایم سی اے) نے  وزارت تجارت اور دیگر 22 حکومتی اداروں کے ساتھ نئے معاون اقدامات جاری کئے ہیں۔اس میں عوامی طلب کے مطابق بزرگوں کی نگہداشت کی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے خاص طور پر دیہی علاقوں میں کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

دستاویز میں  اس نوعیت کی کھپت  بڑھانے کے حوالے سے  کہا گیا ہے کہ بزرگوں کی نگہداشت  سے متعلق خدمات کو جائیداد کے انتظام، گھریلو خدمات ، صحت کی نگہداشت ، ثقافت، سیاحت، کھیلوں اور تعلیمی شعبوں کو یکجا کرکے ترقی دینے میں معاونت کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، اکتوبر کو بزرگوں کی نگہداشت کی خدمات کی کھپت بڑھانے کے مہینے کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں چین میں 60 برس یا اس سے زیادہ عمر  کے افراد کی تعداد 29 کروڑ 70 لاکھ تھی جو ملکی آبادی کا21.1 فیصد ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!