اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسنیدرلینڈ میں پھولوں کی کاشت کا عالمی تجارتی میلہ سج گیا

نیدرلینڈ میں پھولوں کی کاشت کا عالمی تجارتی میلہ سج گیا

ہیڈلائن:گلوبل لنک | نیدرلینڈ میں پھولوں کی کاشت کا عالمی تجارتی میلہ سج گیا

جھلکیاں:

نیدرلینڈز کےشہر وائی فوٴزین میں پھولوں کی کاشت کا عالمی تجارتی میلہ منگل کے روز شروع ہوگیا۔

150 سے زائد ملکی و غیر ملکی نمائش کنندگان کی میلے میں شرکت،زرعی مصنوعات کی شاندار اقسام پیش کیں۔

شاٹ لسٹ:

1- تقریب کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈم کے قریب  چھوٹے سے شہر وائی فوٴزین میں پھولوں کی کاشت کے عالمی تجارتی میلےکا منگل کے روز آغاز ہوگیا ہے۔

13 ممالک اور خطوں سے 150 سے زائد نمائش کنندگان نے میلے میں پھولوں، پودوں اور جدید زرعی مصنوعات کی شاندار اقسام پیش کیں۔

یہ سالانہ تقریب دنیا بھرسے باغبانی کے ماہرین، پھولوں کے شوقین افراد اور اس صنعت کے ماہرین کو راغب کرتی ہے۔ یہ میلہ پھولوں اور پودوں کی پیداوار کے تازہ ترین رجحانات اور ترقی پیش کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

اس تین روزہ تقریب کے دوران شرکاء پھولوں کی نئی اقسام، بڑھوتری کی جدید تکنیکوں، اور پائیدار طریقوں کے بارے یں جان سکیں گے۔ یہ آگاہی اس صنعت کے بہتر مستقبل میں مددگار ثابت ہو گی۔

وائی فوٴزین، نیدرلینڈ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!