چینی پولیس مشتبہ ملزمان کو ایک چارٹر پرواز کے ذریعے چین واپس لا رہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی پولیس امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کیمیکل اسمگلنگ کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔
وزارت عوامی تحفظ نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ وسطی صوبے ہوبے میں پولیس نے امریکی حکام کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر اس مقدمہ کی تفتیش شروع کی تھی ۔
وزارت نے مزید کہا کہ کیس میں مشتبہ افراد کیمیکلز سے متعلق قواعد میں فرق کا فائدہ اٹھاکر سرحد پار اسمگلنگ اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی لین دین سے متعلق سرگرمیوں ملوث رہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 38 سالہ گاؤ سمیت 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے گاؤ کی کمپنی بھی بند کردی گئی ہے،اس کیس کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔
چینی اور امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رواں سال سرحد پار جرائم کے خلاف تعاون مزید مستحکم کیا ہے۔ فریقین نے جنوری میں ایک مشترکہ انسداد منشیات ورکنگ گروپ کا آغاز کیا تھا جس کے فریم ورک کے تحت جولائی میں سینئر حکام کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔
