شارجہ : افغانستان کے آل راونڈر محمد نبی پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی)کے سی ای او نصیب خان نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسٹار آل راونڈ محمد نبی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے بعد ون ڈے کیریئر کو خیرباد کہہ دیں گے۔
سینئیر آل راونڈر نے 165 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں افغان ٹیم کی نمائندگی جس میں انکی اوسط 27.3 رہی جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر 3 ہزار 549 رنز بنائے اور 171 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
